Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ایک سائلہ منت سماجت کرتی رہی ایکسرے ٹیکنیشن ریڈیالوجی کو ترس نہ آیا

$
0
0

جہلم(عبدالغفوربٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں عوام ایکسرے ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکٹروں کے درمیان شٹل کاک بن گئی،وقت سے پہلے ہی ایکسرے کرنا بند کردیتے ہیں،صبح سے دور دراز سے آئے غریب مریض پریشان،عوامی سماجی حلقوں کا ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں اصلاح کا مطالبہ،ایکسرے ٹیکنیشن ریڈیالوجی اورنگزیب نے مریضوں کے لواحقین کو چھوٹی پرچی اور ڈاکٹر کی مہر کے نام پر چکر لگوانے شروع کر دیے،ایک سائلہ منت سماجت کرتی رہی مگر اس کو ذرا بھر بھی رحم نہ آیا،سائلہ نے ہاتھ اٹھا کر بدعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کسی کے ہاتھ میں ایسی قلم بھی نہ دے جو غریب لوگوں کے کام نہ آسکے،ڈپٹی کمشنر جہلم گزشتہ اچانک دورہ کی طرح ڈی ایچ کیو پہنچے اور موقع پر عوام کے حالات دیکھے،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کا ایکسرے ٹیکنیشن ریڈیالوجی اورنگزیب نے دن ایک بجے ہی عوام کو یہ کہہ کر واپس بھجوانا شروع کر دیا کہ اگلے روز آئیں اور جو لوگ صبح کے وقت ایکسرے کیلئے آتے ہیں چونکہ ڈاکٹر صاحبان صبح دس بجے کے بعد آؤٹ ڈور مریضوں کا معائنہ شروع کرتے ہیں رش کی وجہ سے مریض کی پرچی پر ہی ایکسرے لکھ دیتے ہیں جب وہ لواحقین مریض لے کر شعبہ ایکسرا جات میں آتے ہیں تو ایکسرے ٹیکنیشن ریڈیالوجی اورنگزیب ڈاکٹر کی چھوٹی پرچی لانے کو کہتا ہے اگر کوئی پرچی لکھوا لائے تو تیسری بار مہر لگوانے کے لیے بجھوا دیتا ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے کہ عوام اور مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے اذیت سے دو چار کیا جارہا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک چھاپہ مار کر ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کی حالت زار اور عوام پر ٹوٹتے پہاڑ دیکھ کر ان پر کوئی مثبت عمل اختیار کریں تاکہ عوام کی دعائیں حاصل کر سکیں۔اس سلسلہ میں جب ٹیکنیشن ریڈیالوجی اورنگزیب کا موقف لیا گیا تو اس نے کہا کہ1970میں ٹیکنشن کی تعداد تین تھی اور تقریبا ماہانہ ایک ہزار ایکسرے ہوتے تھے جب کہ آج 2017ہے اور 24گھنٹے میں تین شفٹیں چلنے کی وجہ سے ہزاروں ایکسرے ماہانہ ہوتے ہیں جس کیلئے ملازمین کی تعداد بہت کم ہے حکومت کا فرض ہے کہ کام میں بہتری کیلئے ملازمین کی تعداد کو پورا کریں۔

The post ایک سائلہ منت سماجت کرتی رہی ایکسرے ٹیکنیشن ریڈیالوجی کو ترس نہ آیا appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles