جہلم(عبدالغفور بٹ) جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ پنن وال کی رہائشی لیڈی سمگلر اپنے بھائی سمیت ایک من سے زائد چرس لے جاتے ہوئے موٹر وے انٹر چینج سیال موڑ کے قریب دوران تلاشی موقع پر گرفتار ،تفصیلات کے مطابق بینش طاہرہ زوجہ محسن رضا سکنہ پننوال اپنے بھائی قیصر محمود ولد یونس سکنہ دوگل کے ہمراہ پشاور سے جہلم چرس لا رہی تھی کہ موٹر وے انٹر چینج سیال موڑ کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران منڈی بہاؤالدین پولیس نے انکی کار نمبر 2538 LEA سے 42 کلو چرس برآمد کر لی ۔منشیات گاڑی کے فرش پر بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،
The post پنن وال کی رہائشی لیڈی سمگلر اپنے بھائی سمیت ایک من سے زائد چرس لے جاتے ہوئے گرفتار appeared first on JhelumGeo.com.