کھیوڑہ (ملک محبوب جیلانی،نمائندہ خصوصی) میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی جانب سے گھر وں سے سینٹری ورکروں نے مخصوص گاڑیوں پر کچرا اٹھانا شروع کر دیا ۔ عوامی حلقوں نے چےئرمین اور وائس چےئر مین کی عوامی خدمات کو خوش آئند قرار دے دیا۔کھیوڑہ کے درینہ مسائل حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں نگے ۔ ملک فیصل عباس ، کلین کھیوڑہ ،گرین کھیوڑہ سلوگن کے تحت عو ام سے ہر ممکن تعاون کی اپیل ہے۔ ملک شوکت حیات تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ شہر کھیوڑہ کوصاف ستھرا رکھنے کے لیے چےئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس ، وائس چےئرمین ملک شوکت حیات اور انکی ٹیم نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے کچرا کلیکشن ٹیم بنا کرہر گھروں سے کچرا اکٹھا کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔اور نالیوں گلیوں کی ریگولر صفائی کے لیے ہر وارڈکی ٹیم متعین کر دی۔ اس کے علاوہ متعدد مخصوص مقامات پر مقامی فیکٹری کے تعاون سے کچرا کلیکشن پوائنٹ بھی بنا دیے جس پر مقامی افراد نے سکھ کا سانس لیااور میونسپل کمیٹی کھیوڑہ اور بلدیاتی نمائندوں کے مثبت اقدامات کو سراہا۔چےئرمین ملک فصل عباس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا۔ کہ کم وسائل اور کم بجٹ کے باوجود علاقائی مسائل کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔جس کے لیے تمام بلدیاتی ٹیم کا کردار قابلِ تعریف ہے۔ وائس چےئرمین ملک شوکت حیات نے میڈیا کے ذریعہ عوام سے اپیل کی ہے کہ کھیوڑہ شہر کو صاف اور سر سبز بنانے میں تعاون کیا جائے۔پلاسٹک بیگ اور شاپرز وغیرہ کو ایک جگہ اکٹھا کر کے یا تو جلا دیں یا پھر کچرا کلیکشن ٹیم کے حوالہ کر یں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر گھروں میں پودے لگانے کا رجحان بڑھائیں شجر کاری مہم کی مد میں خواہش مند لوگوں کوفری نرسری مہیا کی جا رہی ہے ۔
The post میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی جانب سے گھر وں سے سینٹری ورکروں نے مخصوص گاڑیوں پر کچرا اٹھانا شروع کر دیا appeared first on JhelumGeo.com.