ملک وال(نامہ نگار) سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف بادشاہ پور کے مکینوں کا خواتین کے ہمراہ احتجاج، چھ گھنٹے سے زائد موٹر وے لنک روڈ بلاک گیس دو گیس دو کے نعرے تفصیلات کے مطابق موضع بادشاہ پور کے رہائشی سینکڑوں افراد نے خواتین سمیت سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف موٹر وے لنک روڈ بلاک کر دی مظاہرین نے ٹائروں کو نذر آتش کر کے سڑک کو بند کر دیا خواتین نے سینہ کوبی کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ گذشتہ کئی ماہ سے بادشاہ پور سمیت کئی دیہاتوں کی سوئی گیس مکمل بند ہے دفاتر کے چکر لگانے کے باوجود کوئی حل نہیں نکالا گیا خواتین نے کہا کہ ہمارے بچے بھوکے سکول جانے پر مجبور ہو چکے ہیں 1992سے لیکر اب تک ہمارے علاقہ میں سوئی گیس بند نہیں ہوئی مگر اب گذشتہ کئی ماہ سے مسلسل ہماری سوئی گیس بند ہے احتجاج کرنے والے مرد و خواتین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے بعد ازاں انتظامیہ کی یقین دہانی پر چیئرمین یونین کونسل بادشاہ پور فیض احمد گوندل کی اپیل پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔۔۔
The post سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف بادشاہ پور کے مکینوں کا خواتین کے ہمراہ احتجاج appeared first on JhelumGeo.com.