جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم یو سی کوٹلہ فقیر کے نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،فتح کوٹلہ فقیر کے عوام کی ہوئی،پی ٹی آئی یو سی کوٹلہ فقیر میں نمبرون ہے،ان خیالات کااظہار سعیلہ کی معروف نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد رفیع نے یو سی کوٹلہ فقیر میں بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار چیئرمین چوہدری ظفر حسین اور وائس چیئرمین ظفر اقبال بٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں امیدوار علاقہ کی ہر دلعزیز شخصیات ہیں انہیں عوام میں جو عزت دی یہ ان کا حق تھا،اس سے قبل بھی چوہدری ظفر حسین یو سی کوٹلہ فقیر سے ناظم منتخب ہوئے اور انہوں نے اپنے علاقہ میں کئی ترقیاتی کام کروائے،عوام کے مسائل حل کروائے آج انہیں اس کا صلہ عوام نے دیا اس کے علاوہ اب عوام تبدیلی چاہتے ہیں،یو سی کوٹلہ فقیر میں پی ٹی آئی ایک طاقت بن چکی ہے،اس کا مظاہرہ عوام نے چوہدری ظفر حسین اور ظفر اقبال بٹ کو ووٹ دے کر کیا اوران کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر چوہدری لطیف ایڈووکیٹ امیدوار چیئرمین تھے جنہیں شکست ہوئی ۔میں اہلیان سعیلہ کے طرف سے نومنتخب چیئرمین یو سی کوٹلہ فقیر چوہدری ظفر حسین ،وائس چیئرمین ظفر اقبال ،کونسلر ز چوہدری نوید اختر نونی،نمبردار راجہ رب نواز آف نوگراں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید ہے کہ وہ یو سی کوٹلہ کے عوام کے مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کردار کریں گے،
The post جہلم یو سی کوٹلہ فقیر سے چوہدری ظفر حسین اور ظفر اقبال بٹ کو تاریخی فتح ہوئی،چوہدری محمد رفیع سعیلہ appeared first on جہلم جیو.