Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

یو سی گھرمالہ سے پہلا یوتھ کونسل منتخب ہونا اعزاز سے کم نہیں،چوہدری عامر حنیف پہلوان

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)یو سی گھرمالہ کا پہلا یوتھ کونسلر منتخب ہونا میرے لیے اعزاز سے کم نہیں،ایم این اے چوہدری خادم حسین ،ایم پی اے چوہدری لال حسین ،سالار قافلہ مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم گھرمالہ،چوہدری راشد منہاس گھرمالہ نومنتخب چیئرمین چوہدری شاہد سلیم اور وائس چیئرمین چوہدری ضیا القمر گجر کا مشکور ہوں،یو سی گھرمالہ سے نومنتخب یوتھ کونسلر چوہدری عامر حنیف پہلوان نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہ مجھے گھرمالہ یو سی کا پہلا یوتھ کونسلر منتخب ہونے کا اعزاز ہوا ہے علاقہ کی یوتھ کیلئے مختلف پراجیکٹ کی منظور ی کروانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاؤں گا،اور ان کی صحت مند تفریح کیلئے بھی کھیل کے میدان زیادہ سے زیادہ مہیا کرنے کی کوشش کروں گا،میری یو سی کی یوتھ نے بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم نے بھر پور طریقے سے اپنے فرائض انجام دیے اور جو وعدے ضلعی قیادت سے کیے تھے وہ پورے کر دیے،مجھے جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں انہیں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا اور انشاء اللہ اپنی ضلعی تنظیم کے اعتماد پر پورا اتروں گا،چوہدری ندیم خادم سالار قافلہ مسلم لیگ ن میرے قائد ہیں اور میں ان کے ہراول دستے کو سپاہی ہوں ۔

 

The post یو سی گھرمالہ سے پہلا یوتھ کونسل منتخب ہونا اعزاز سے کم نہیں،چوہدری عامر حنیف پہلوان appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles