Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

لکی مروت سے روانہ ہونے والا ’’عافیہ رہائی قافلہ غیرت‘‘ پیدل مارچ کے شرکاء آج پشاور پہنچیں گے

$
0
0

کھیوڑہ( نمائند خصوصی) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے جاری مہم کے سلسلے میں لکی مروت سے روانہ ہونے والا ’’ عافیہ رہائی غیرت قافلہ‘‘ پیدل مارچ کے شرکاء آج پشاور پہنچیں گے۔ ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنماڈاکٹر فوزیہ صدیقی پیدل مارچ شرکاء کا استقبال کرنے کیلئے اتوار کی صبح پشاور پہنچیں گی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی پہلے پشاور ائیرپورٹ سے عافیہ موومنٹ ، پشاور اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ ریلی کی صورت میں خیبربازار، کراچی مارکیٹ اور بعدازاں ریلی پشاور پریس کلب کیلئے روانہ ہوں گی جہاں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی و دیگر رہنما شرکاء سے خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی ، تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی اور خیبرپختونخواہ کی دیگرسیاسی و سماجی جماعتوں کے ذمہ داروں نے ’’ عافیہ رہائی غیرت قافلہ‘‘ پیدل مارچ کے شرکاء سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریلی میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

The post لکی مروت سے روانہ ہونے والا ’’عافیہ رہائی قافلہ غیرت‘‘ پیدل مارچ کے شرکاء آج پشاور پہنچیں گے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles