Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

دارارقم سکول لِلہ کیمپس میں سالانہ رزلٹ ڈے اور تقسیم انعامات کی تقریب

للِہ ( نور چغتائی سے )دارارقم سکول لِلہ کیمپس میں سالانہ رزلٹ ڈے اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بچوں نے مختلف اقسام کے رنگ برنگے لباس زیب تن کر رکھے تھے اور پنڈال کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا ،بچوں نے انتہائی خود اعتمادی کے ساتھ انگلش لنگوئچ میں تقریریں کیں سٹیج سیکرٹری کے فرائض بھی مختلف طلبہ نے سر انجام دئیے اور انگلش لنگوئج میں ہی طلبہ کو سٹیج پر آنے کی دعوت دیتے رہے ،بچوں نے نہایت ہی خوبصورت انداز میں عربی ترانے پڑھے مسجد میں داخل ہونے ،گھر میں داخل ہونے کی دعائیں سنائیں اور مختلف قسم کے ٹیبلو شو اور خاکے پیش کئے جیسا گرو گے ویسا بھرو گے کے موضوع پر ماں باپ دادا پر بنائے گئے خاکے نے حاضریں کو آبدیدہ کر دیا ،اور ساتھ ہی ایک ننھی طالبہ نے” اپنے ماں باپ کا دل نہ دکھا،دل نہ دکھا” نظم پڑھ کر ماحول پر مزید سکتہ طاری کر دیا ، حافظ محمدممتاز ملک نے تمام مہمانان گرامی کو ویلکم کیا تقریب کے چیف گیسٹ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سابق ایم این اے اور پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل اسلامک ریسرچ سنٹر پنجاب یونیورسٹی لاہور تھے جبکہ تقریب میں عبدالاحد گوندل ، ملک فرحت ،سید علی رضا بخاری ،وائس چئیرمین لِلہ چوہدری اکرام ،حاجی ملک اعجاز کھیوڑہ ،ڈاکٹر ملک آصف ،ملک فاروق اعظم ،ملک ظہیر اعوان سئیر وائس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ یونین آف جنرنلسٹس جہلم ،تیمور ملک ،محمد مرغوب سمیت طلباو طالبات کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تمام معزز مہمانوں نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کئے اس موقع ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اعلی صحافتی خدمات پر ملک ظہیر اعوان ،مدثر ملک اور ملک فاروق اعظم کو ایوارڈ دئیے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل نے پرنسپل سمیت دیگر سٹاف کو خصوصی شیلڈز سے نوازا ،حافظ محمد ممتاز ملک ،عبدالاحد گوندل ،علی رضا بخاری ،چوہدری اکرام لِلہ ،ملک ظہیر اعوان ،ڈاکٹر ملک آصف ،اور ملک فرحت نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
للِہ ( نور چغتائی سے ) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ کرپشن کے خلاف خلاف آئے گا لیکن دیکھنا یہ ہے کہ سٹپ ڈاؤن ہوتا ہے یا عدالتیں زیادہ سختی کرتی ہیں ،جاوید لطیف ایم این اے اور مراد سعید ایم این اے دونوں نے اچھی روایت قائم نہیں کی دونوں قصو ر وار ہیں پارلیمنٹ کے اداب کو ملحوض خاطر رکھنا چائیے ،آئندہ عام انتخابات 2018میں جماعت اسلامی بھر پور حصہ لے گی دیگر ہم خیال جماعتوں سے اتحاد بھی ممکن ہے ہماری حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں صرف خالی ہاتھ جیب میں ڈال کر اور پھر نکال کر دے دیتی ہے ،اچھی تعلیم و تربیت دینا حکومتوں کا کام ہے لیکن حکومت کہتی ہے جس کے پاس پیسہ ہے وہ تعلیم حاصل کر لے اپنے پیسوں سے علاج کروا لے اور خود ہی اپنے پیسوں سے اپنی حفاظت بھی کرئے ان لوگوں نے ہماری پالیساں بنانا ہوتی ہیں ہمارا بجٹ اور ہمارا خزانہ ان کے پاس ہوتا ہے جن لوگوں نے اس ملک کو چلانا ہے آئین اور قانون بنانا ہے وہ جعلی ڈگریاں لیکر اسمبلی میں پہنچ جاتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ اس شہر لِلہ کے معنی بھی “اللہ کے لئے ہیں” یہ شہر اللہ کے لئے ہے اور ہمارا مشن بھی یہی ہے اس موقع پر پروفیسر اشتیاق احمد گوندل پنجاب یونیورسٹی لاہور نے کہا کہ ہم نے دارارقم کے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھا انسان اور مسلمان بھی بنانا ہے حافظ محمد ممتاز ملک نے کہا کہ ہم بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج بچوں نے سٹیج پر آکر اور گفتگو کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ان کی تربیت اچھے طریقہ سے ہو رہی ہے ۔

The post دارارقم سکول لِلہ کیمپس میں سالانہ رزلٹ ڈے اور تقسیم انعامات کی تقریب appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles