Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں دنیا کی بدترین دہشتگردی ہے،سید محمود انور شاہ

$
0
0

للِہ ( نور چغتائی سے ) سید محمود انور شاہ نے کہا ہے کہ شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں دنیا کی بدترین دہشتگردی ہے شر پسند عناصر توہین رسالت کے مرتکب ہو کر مسلمانوں کو بھڑکانے کی سازش کر رہے ہیں توہین رسالت ﷺ یا مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی ناقابل قبول ہے سوشل میڈیا کو ضابطے کا پابند کیا جائے اور حکومت کو چاہیے کہ قانون میں ترامیم کریں کہ جو شخص بھی حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرے گستاخ رسولﷺ کو سرعام پھانسی دی جائے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے سوشل میڈیا پر نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ جسارت کرنے والے ملحدوں اور مرتدوں کے خلاف سروں پر کفن باندھنے کا عزم کر لیا ہے کسی کو بھی لبرل ازم یا کسی دوسرے نام پر نبی کریم ﷺ کی شان پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دینگے اور انھوں نے کہا کہ حکومت ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کا خیال ترک کر دے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں تمام مسائل کا حل نظام مصطفیﷺ میں ہے حالیہ دہشت گردی کے خلاف فوج کا ضرب ردالفساد آپریشن قابل تحسین ہے حکومت کو چاہیے کہ مقدس ہستیوں کے احترام کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

The post شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں دنیا کی بدترین دہشتگردی ہے،سید محمود انور شاہ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles