Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

عورتوں پر تشدد اور اس کے ماں بچے کی صحت پر اثرات بارے آگاہی سیشن کا انعقاد

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی جہلم نے محکمہ صحت جہلم کے تعاون سے لیڈی ہیلتھ سپروائیزر کے ساتھ عورتوں پر تشدد اور اس کے ماں بچے کی صحت پر اثرات بارے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ضلعی آفیسر حسن خالد وڑائچ نے بتایا کہ محکمہ بہبودآبادی پنجاب کے آگاہی پروگرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی جہلم نے ڈاکٹر کیپٹن (ر) آٖصف علی خان کی سربراہی میں عورتوں پر تشدد اور اس کے ماں بچے کی صحت پر اثرات بارے آگاہی سیشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا تاکہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور محکمہ بہبودآبادی اور محکمہ صحت جہلم کے عملہ کے ذریعے اس کے اثرات کو عوام الناس تک پہنچایا جا سکے۔اس سلسلے میں 4 مارچ 2017کو سیشن کا انعقاد ڈی اایچ ڈی سی جہلم میں کیا گیا۔جس میں مقررین ڈاکٹر امتیاز ڈار ،آفتاب سرور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ڈیموگرافرمحترمہ مریم ستی نے موضو ع پر اظہار خیال کیا.

The post عورتوں پر تشدد اور اس کے ماں بچے کی صحت پر اثرات بارے آگاہی سیشن کا انعقاد appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles