کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان) ورکرز کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے ساتھ بھی آئی سی آئی انتظامیہ کا سلوک قابل مذمت ہے،ICI سالانہ اربوں روپے کا بزنس کر رہی ہے جبکہ اس کی وجہ سے مقامی آبادی بہت سے مسائل سے دوچار ہے مقامی آبادی کو درپیش بنیادی مسائل کے فوری حل کے لیے فیکٹری انتظامیہ کو اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لانا ہونگے(ملک سلیم اصغر، سلیم انجم)تفصیلات کے مطابق مزدور اتحاد گروپ کے زیر اہتمام الکلی اسپورٹس کلب میں عمرہ پر جانے والے ورکروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں کارکنانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر موجودہ سال کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ بھی زیرِ بحث لایا گیاجس پر بات کرتے ہوئے سابق جنرل سیکریٹری سی بی اے یونین ملک سلیم اصغر اور چوہدری سلیم انجم نے کہا کہ ICI کی انتظامیہ کا ورکر وں کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے ساتھ سلوک درست نہیں ہے۔جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حالیہ اپرنٹس شپ کی مدد میں بھرتی ہونے والے درجنوں نوجوانوں میں مقامی تعلیم یافتہ اور ضرورت مندوں کو یکسر نظر انداز کرکے من پسند سفارشی اور دوسرے علاقے کے لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے جو ورکرز سنز کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں کی حق تلفی کے مترادف ہے اور اس ضمن میں موجودہ یونین کا کرداد قابل افسوس رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک عام ورکر کسی بھی انڈسٹری میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے تو اسے وہ تمام سہولیات ملنا چائیے جو دوسرے کارکنان کو میسر ہوں ہمارا مشن ہے کہ ایک عام ورکر کی پینشن اور گریجوایٹی بھی مینجمنٹ سٹاف کی مانند ہونی چائیے اس میں کسی بھی قسم کا فرق نا ہو،اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے مزدوروں کو حاصل مراعات میں جو کٹوتی کی ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے جبکہ موجودہ مالیاتی پیکج کا ماضی سے بہتر اور موثر ہونا ناگزیر ہے انہوں نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ وورکرز سنز کو ان کی ریٹائر منٹ سے قبل لازمی طور پر ایڈجسٹ کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ ہم ماضی میں بھی مزدوروں کے حقوق کے لیے لڑتے رہے ہیں اور اب بھی کسی کو مزدور کا حق کھانے نہیں دیا جائے گا ہم مزدوروں کا تحفظ کرنا باخوبی جانتے ہیں انتظامیہ مزدور دشمن پالیساں ختم کرے،ICIایک منافع بخش ادارہ ہے جو سالانہ اربوں روپے کا بزنس کرتا ہے اس کی انتظامیہ کا حق بنتا ہے کہ مقامی آبادی کو درپیش مسائل کے موثر حل میں اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر مزدوروں نے اپنے عمرہ پر جانے والے محمد عثمان غنی اور حاجی محمد وحید کو نیک تمناؤں اور پر خلوص دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
The post ورکرز کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے ساتھ بھی آئی سی آئی انتظامیہ کا سلوک قابل مذمت ہے appeared first on JhelumGeo.com.