Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پنجاب بھر کے اساتذہ کی جدوجہد جلد رنگ لائیگی،چوہدری محمد قدیر

$
0
0

جہلم(عبدالغفوربٹ)پنجاب کی ٹیچرز برادری کیلئے امتیاز عباسی کا انتخاب نہ صرف اساتذہ کیلئے نیک شگون ہے بلکہ وقت کا تقاضا بھی تھا۔اساتذہ امید کرتے ہیں کہ امتیاز عباسی اور ان کی ٹیم کی زیر قیادت پنجاب بھر کے اساتذہ کی جدوجہد جلد رنگ لائیگی اور ظلم کی سیاہ رات کے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ان خیالات کااظہار چوہدری محمد قدیر نائب صدر پنجاب ٹیچر یونین راولپنڈی ڈویژن ،جنرل سیکرٹری مرزا ظفر اقبال ،ضلعی نائب صدر جہلم چوہدری مظہر سعید کے علاوہ ٹیچرز ملک وقار ریاض،راجہ شمس ،قاضی مطیع الرحمن اور حافظ بشیر رضوی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں امتیاز عباسی کو پنجاب ٹیچرز یونین کا صوبائی صدر اور دیگر صوبائی عہدیداران کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کیا ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت جتنے چاہے تعلیم اور ٹیچرز دشمن ہتھکنڈے اپنا لے انشاء اللہ جلد ان کی جدوجہد رنگ لائیگی اور ہر سو علم کی روشنی پھیلے گی اور تعلیم دشمن حکمران منہ کی کھائیں گے۔

The post پنجاب بھر کے اساتذہ کی جدوجہد جلد رنگ لائیگی،چوہدری محمد قدیر appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles