جہلم(عبدالغفوربٹ)بعض سیاست دان فوجی عدالتوں کی توسیع کو اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔ان خیالات کااظہار ضلعی صدر مرکزی جماعت اہلسنت جہلم صاحبزادہ سید خلیل حسین کاظمی نے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم جانتی ہے کہ فوجی عدالتیں اس ضمن میں پہلے بھی بہترین رزلٹ دے چکی ہیں لہذا ضروری ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو انہیں توسیع دے کر فعال بنایا جائے تاکہ آپریشن ’’ردالفساد‘‘ اپنی تمام تر کامیابیوں کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔سید خلیل کاظمی نے کہا کہ شاید فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر مخالفت بعض سیاست دانوں کو اپنی ماضی کی کوتاہیاں یاد دلاتی ہیں کہ شاید ہم بھی نہ پکڑے جائیں۔
The post بعض سیاست دان فوجی عدالتوں کی توسیع کو اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں،۔سید خلیل حسین کاظمی appeared first on JhelumGeo.com.