Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کھیوڑہ میں موسمِ بہار کی بارانِ رحمت کا نزول ۔

$
0
0

کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن)کھیوڑہ میں موسمِ بہار کی بارانِ رحمت کا نزول ۔ سردی دوبارہ لوٹ آئی۔ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں سرما کے بعد موسمِ بہار میں درجۂ حرارت خاصا بڑھ گیا تھا ۔اور شہری ہلکی رفتار سے سیلنگ فین استعمال کر رہے تھے۔ مچھروں کی آمد بھی شروع ہو گئی تھی ۔تاہم گذشتہ تین روز سے وقفہ وقفہ سے گرج اور چمک کے ساتھ بہار کے موسم کی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اور بارش کے بعد آسمان پر گھنے بادل چھائے رہتے ہیں ۔جو سورج کی کرنوں کا راستہ روکتے ہیں۔اسی باعث شہر میں درجۂ حرارت گر گیا ہے۔ اور گئی سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے۔سٹرکوں اور بازاروں کی رونقیں ماند پڑ چکی ہیں۔ جرسی ، سویٹر وغیرہ دوبارہ شہریوں کا پہناوا بن گیا ہے ۔وہ گھروں میں لحاف اوڑھے چائے اور ڈرائی فروٹ کا مزا لے رہے ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے فضا میں سے گرد و غبار ختم ہو گیا ہے اور شہر خوبصورت نظر آ رہا ہے۔

The post کھیوڑہ میں موسمِ بہار کی بارانِ رحمت کا نزول ۔ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles