جہلم(عبدالغفوربٹ)ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ ہسپتال میں مریضوں کے مسائل، شعبہ ایکسرے کی بہتری، ادویات کی کمی اور خریداری میں لاپروائی پر سرزنش، ہسپتال کے بیرونی علاقہ میں کچرے پر بازپرس ، ڈسپوزل ڈرم کا ناقص مٹیریل پر ٹھیکیدار سے تبدیلی، برآمدوں میں لائٹ کا مناسب بندوبست اورسامان کی فراہمی کا حکم عوامی سماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقعہ پرای ڈی او (ہیلتھ) کیپٹن (ر) ڈاکٹرمحمد آصف ،میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر اطہر شبیر اور سینئرصحافی عبدالغفور بٹ بھی ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ کیا جس میں ای ڈی او (ہیلتھ)، میڈیکل سپرٹنڈنٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہسپتال کے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں پانی کااخراج اور گندگی پر سخت نوٹس لیا، ایک خاتون نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو بتایا کہ ڈاکٹر نے جو دوائی لکھ کر دی ہے وہ ہسپتال میں موجود نہیں اور بازار میں مہنگی ہے جس پر ڈی سی جہلم نے کہا کہ اس ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے جو دوائی ہسپتال موجود نہیں وہ کیوں لکھی ہے، اگر نہیں تو ہسپتال فنڈ پر خریداری کیوں نہیں کی۔۔؟وارڈز کے نمبر نمایاں کرئیں اور بیڈ شیٹ سٹور میں موجود ہونے کے باوجود وارڈز میں کیوں عدم دستیابی ہے۔ عوم کو سہولیت میسر کی جائے۔ انہوں نے راہداریوں میں لائٹ کا مناسب بندوبست کیا جائے نیز بجلی کے دیگر سامان بھی فراہم کیا جائے، مریضوں کیلئے کرسیوں کا مناسب بندوبست اوراویس بلاک کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو بھی چالو کیا جائے اورہسپتال کی پچھلی طرف کوڑے کرکٹ کو روزانہ کی بنیادپر اٹھایا جائے ، بلدیہ جہلم کو فون کیا جائے، ٹی بی وارڈ اور دیگر جگہوں پر فرش کو مکمل کروایا جائے نیز انہوں نے کوڑا دان جو سٹیل کے ہیں زنگ آلود ہونے پر سختی سے ٹھیکیدار سے تبدیلی کا حکم جاری کیا،عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کو عوام کے مسائل پر توجہ دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی عوام کی فلاح کیلئے اچانک دورہ کرئیں گے تاکہ عوام کے مسائل کو کنٹرول کیا جا سکے۔
The post ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ appeared first on JhelumGeo.com.