دریالہ جالب (میاں ناصر+ رانا ندیم + ذوالفقار مغل)کی یونین کونسل نمبر36 میں (ن) لیگ کے نامزد امیدوار برائے چےئر مین چوہدری مظفراقبال کی شرافت وصداقت اورجیت کی گونج ضلع بھر میں سنائی دینے لگی جہنوں نے5632ووٹ لے کرتحصیل بھر میں یونین کونسل کی سطح پر دوسری پوزیشن کااعزاز حاصل کر لیا ان کے بمقابل پی ٹی آئی نامزد امیدوار چوہدری خالد نواز جٹ نے 2375 ووٹ حاصل کیے۔اس طرح (ن) لیگ نے 3257 لیڈحاصل کر لی۔ یوسی 39 سوڈی گجر کے(ن) لیگ کے نامزدامیدواربرائے چےئر مین سلطان محمودنے4688 ووٹ لیے اور ان کے بمقابل پی ٹی آئی کے نامزد امید واربرائے چےئرمین خالد محمود مجاہدنے 1154 ووٹ لیے اور ان کی لیڈ3534 ہے اس طرح انہوں3534 ووٹ کی لیڈ لے کر تحصیل کی سطح پرسب سے زیادہ ووٹ لے کر فسٹ پوزیشن کا اعزازحاصل کر لیا ۔منتخب ن لیگ کے چےئرمین چوہدری مظفر اقبال کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ایک بڑی کمپین کے بعد اللہ تعالی نے ہمیں یہ دن دکھایا یہ سب حلقہ عوام کی محبتوں کا نتیجہ ہے ہم کوشش کریں دریالہ جالب کی یونین کے تمام مسائل حل کریں اور یونین کونسل میں آنے والے ہر فرد کو عزت ملے گی چاہئے وہ ہمارا ووٹر تھا یا نہ تھا انشاء اللہ ہرہر فرد کا مسلہ حل کیا جائے اور کوشش کروں گا کہ عوام کے معیارپر پورا اُترسکوں۔۔۔۔
The post یوسی36 دریالہ جالب کے چےئرمین کے جیت کے چرچے ضلع بھر میں گونجنے لگے appeared first on جہلم جیو.