Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں ایک ریلی کا انعقاد

$
0
0
جہلم(جہلم جیو)ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شوکت محمود اور صدرپنجاب میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم ڈاکٹر خفیظ الرحمن نے کی ۔ ریلی میں ڈی ایچ کیو کے نوجوان ڈاکٹر وں نے بھی شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شوکت محمود نے کہاکہ ذیابیطس کا مرض پر اختیاط اور صحت مند انداز زندگی اپنانے سے قابو پایا جا سکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام میں ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا از حد ضروری ہے اور اس مرض کے شکار افراد کو اس مرض کے ساتھ جینا سیکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ پرہیزی غذا کے ساتھ ساتھ ورزش اور صبح کی سیر کو اپنا روزمر ہ کا معمول بنالینا چاہئے۔

 

The post ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں ایک ریلی کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles