Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم میں امن واما ن برقرا رکھنے میں علماء اور تاجر برادری کے کلیدی کردار ادا ہے،کمشنر راولپنڈی زاہد سعید

جہلم(جہلم جیو)کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے مشتعل ہجوم کی جانب سے فیکٹری جلائے جانے کے واقعہ کے بعد امن واما ن برقرا رکھنے میں علماء اور تاجر برادری کے کلیدی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اورکہاہے کہ علماء اور تاجروں کے تعاون سے فیکٹری جلائے جانیوالے واقعے کی تہہ تک پہنچیں گے ، حقائق کو سامنے رکھ کر ذمہ دار شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے تاکہ ضلع جہلم کے امن و امان کو نقصان پہچانے والے عناصر کی شناخت ہو سکے اور ان کے خلا ف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں علماء اور تاجر برادری کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آر پی او راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ ، ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن، اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین، مہر فیاض اورتاجروں برادری کے عہدیداران چوہدری محمد عارف، قادر شاہین اور علماء اکرام بشمول مولانا عبدالباسط، قاری ابوبکر، محمودالحسن، صوفی اسلم اور دیگر بھی موجود تھے۔ کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے کہاکہ امن و امان برقرار رکھنا زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تخفظ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں اورگھراؤ جلاؤ کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔اس موقع پر تاجروں کے عہدیدران اور علماء نے انتظامیہ سے کہاکہ گھراؤ جلاؤ کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

 

The post جہلم میں امن واما ن برقرا رکھنے میں علماء اور تاجر برادری کے کلیدی کردار ادا ہے،کمشنر راولپنڈی زاہد سعید appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles