Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

چپ بورڈ فیکٹری کے اردگرد کی رہائشی خواتین نے ڈی پی او جہلم آفس میں احتجاج ریکارڈ کروایا

$
0
0
جہلم(سید افتخار حسین کاظمی)پچھلے دنوں جہلم میں چپ بورڈ فیکٹری جلائے جانے کے واقعات کے سلسلہ میں فیکٹری کے اردگرد کی رہائشی خواتین نے ڈی پی او جہلم آفس میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بے گناہ اور بے قصور مردوں کو کالاگجراں پولیس چوکی اٹھا کر لے گئی ہے جب کہ ہمارا کوئی بھی آدمی نہ تو فیکٹری میں ملازم ہے اور نہ ہی ان کا اس واقعہ سے کوئی تعلق ہے ہمارے آدمی رکشہ چلا کر اور محنت مزدوری کر کے اپنے گھروالوں کا پیٹ پالتے ہیں لیکن ہمارے ساتھ یہ ظلم ہو رہا ہے ہماری مدد کی جائے اور ہمارے مردوں کو جلد ازجلد چھوڑ جائے ڈی پی اوجہلم کے بی ہاف پر ڈی ایس پی سٹی سرکل شاہد نے چپ بورڈ اور اس کے نزدیک رہائشیوں کی تمام شکایات سننے کے بعد کہا کہ ضلعی انتظامیہ کبھی بھی کسی بے قصور کو تنگ نہیں کرتی اس سلسلہ میں مکمل کاروائی کی جائے رہی ہے ،بے قصورشہری کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ، ہمارا مقصد کبھی کسی شہری کو تنگ کرنا نہ ہے یہ قانونی کاروائی ہے جسے ہم نے پورا کرنا ہے،

 

The post چپ بورڈ فیکٹری کے اردگرد کی رہائشی خواتین نے ڈی پی او جہلم آفس میں احتجاج ریکارڈ کروایا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles