پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)ایوان عدل پنڈدادنخان میں نیا پوسٹ آفس قائم کر دیا گیا نئے پوسٹ آفس انتظار گاہ اور خوبصورت لان کا افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم راجہ محمد ارشد نے ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد اقبال کے ہمراہ کیا اس موقعہ پر ان کے ہمراہ سول جج عبدالقدیر بٹ محمد زبیر فیضان جاوید راجہ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری خضر حیات بھون محمود غزنوی اور بار کے وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم راجہ محمد ارشد نے پوسٹ ماسٹر محمد ولایت اسسٹنٹ سپریڈنٹ محمد عدیل شہزاد اور عملے کی شاندار کارکردگی پر انہیں شاباش دی قبل ازیں بار روم میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنڈدادنخان ایک قابل فخر بار ہے اور مجھے اس بار پر فخر ہے یہاں بار اور بینج کے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اس بار نے ہمیشہ اچھے وکلا ججز اور جسٹس پیدا کئے ہیں اس موقعہ پر انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج ارشد اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بار کے صدر کے ہمراہ انہیں خصوصی سند عطا کی ۔
The post ایوان عدل پنڈدادنخان میں نیا پوسٹ آفس قائم appeared first on جہلم جیو.