Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سیاسی قوت کے بغیر اسلامی شیکوں ،دینی مدارس ،73کاآئین اور ختم نبوت کاتحفظ ممکن ہے،مولانا عبدالغفور حیدری

$
0
0
جہلم(عبدالباسط سے)سیاسی قوت کے بغیر اسلامی شیکوں ،دینی مدارس ،73کاآئین اور ختم نبوت کاتحفظ ممکن ہے۔(مولانا عبدالغفور حیدری ڈپٹی چئیرمین سینٹ)تفصیلات کے مطابقسیاسی قوت کے بغیر اسلامی شیکوں ،دینی مدارس ،73کاآئین اور ختم نبوت کاتحفظ ممکن ہے۔ جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری کا دینہ میں والہانہ استقبال ۔استقبال ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری جے یو آئی میاں محمد رفیق نے مقامی ہوٹل میں مولانا عبدالغفور حیدری کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔مولاناعبدالغفور حیدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام بلخصوص پنجاب فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر اپنی سیاسی قوت بنائیں۔الیکشن لڑیں۔جب تک علماء سیاسی طاقت بن کر اسمبلیوں میں نہیں آئیں گے۔تب تک دینی مدارس اور فور شیڈول جیسے اقدامات کاتحفظ کرنا نہ ممکن ہے۔خیبر پختون خواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت کے باوجود جے یو آئی اپوزیشن میں ایک مضبوط جماعت ہے اور مولانا لطف الرحمن اپوزیشن لیڈر ہیں۔کے پی کے اور بلوچستان میں تمام دینی مدارس محفوظ ہیں ۔اور کسی عالم پر فورشیڈول نہیں ۔سندھ حکومت نے مدارس بند کرنے شروع کیے تھے اور علماء پر فورشیڈول کاسلسلہ جاری کردیا تھا۔راشد سومرو نے بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھر،حیدرآباد اور کراچی میں بھرپور احتجاج کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کو مجبور کردیا کہ وہ ان فیصلوں کو واپس لیں ۔ وزیر اعلی سندھ نے علماء کو یقین دہانی کروائی کہ آج کے بعد کوئی مدرسہ بند نہیں ہوگا۔اور علماء کرام پر فور شیڈول بھی واپس لے لیں گے۔ فرانس کاواقع میں ہم ان کے دکھ کے برابر کے شریک ہیں اور کوئی مسلمان ایسی حرکت نہیں کرسکتا۔ آخر میں میاں رفیق نے مولانا عبدالغفور حیدری کا دینہ آمد پر شکریہ ادا کیا اور اُمید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اُن کو خدمت کا موقعہ دیتے رہیں گے۔

 

The post سیاسی قوت کے بغیر اسلامی شیکوں ،دینی مدارس ،73کاآئین اور ختم نبوت کاتحفظ ممکن ہے،مولانا عبدالغفور حیدری appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119