ملک وال(نامہ نگار) محلہ صابری میں نامعلوم چور نے دو دکانوں کے تالے توڑ کر سامان لوٹ لیا ۔ تفصیلات کیمطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم راجہ بابر اور عادل کی دکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر لے گئے ۔ راجہ بابر کی دکان میں چوروں کی یہ دوسری واردات ہے یاد رہے کہ محلہ صابری ریلوے تالاب والی گلی نشیؤں کا اڈا ہے جہاں دن کے مختلف اوقات میں کئی نشئی آ کر نشہ کرتے ہیں اور یہی نشئی محلہ صابری سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں لیکن پولیس نشئی سمجھ ان کیخلاف کاروائی سے گریز کرتی ہے ۔ تاجروں نے پولیس حکام سے مطالبہ کی ہے کہ چوروں کا سراغ لگا کر انہیں جلد گرفتار اور مسروقہ مال برآمد کیا جائے جبکہ ریلوے تالاب والی گلی میں نشئیوں کا اڈا بھی ختم کیا جائے ۔ رابطہ کرنے پر پولیس ترجمان نے کہا کہ ملزموں کا سراغ لگانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔۔
The post محلہ صابری میں نامعلوم چور نے دو دکانوں کے تالے توڑ کر سامان لوٹ لیا appeared first on JhelumGeo.com.