ملک وال(نامہ نگار)گوجرانوالا بورڈ کے تحت ضلع بھر میں 64امتحانی مراکز میں میٹرک کے امتحانات شروع ، امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144کے تحت غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری اورنگ زیب نے بتایا کہ گوجرانوالا بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات گزشتہ روز سے شروع ہو گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 64امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 29مشترکہ، 19گرلز جبکہ 16بوائز امتحانہ مراکز ہیں ۔ ڈی او سیکنڈری اورنگ زیب نے بتایا کہ امتحانی مراکز اور اس کے گردونواح میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت کوئی بھی غیر متعلقہ شخص کسی بھی قسم کا امتحانی یا دیگر میٹیرل اور اسلحہ وغیرہ نہیں لے جا سکتا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں سیکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔۔
The post گوجرانوالا بورڈ کے تحت ضلع بھر میں 64امتحانی مراکز میں میٹرک کے امتحانات شروع appeared first on JhelumGeo.com.