ملک وال(نامہ نگار)طلباء کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ، سکولوں اور اساتذہ کی سیکورٹی ہر ممکن یقینی بنائی جائے گی ایس ڈی پی او راجہ فخر بشیر نے دی ایجوکیٹرز ملک وال کیمپس کا اچانک دورہ کیا سیکورٹی گارڈز اور سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے اس دوران انہوں نے دی ایجوکیٹرز سکول کی کلاسوں کا دورہ بھی کیا اور کلاسوں میں جا کر طلباء کو سیکورٹی کے حوالہ سے لیکچر دیتے ہوئے طلباء کو بتایا کہ بلا خوف و جھجک سکول میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئیں پولیس طلباء کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی ایس پی راجا فخر بشیر نے کہا کہ آپ لوگ ہمارا سرمایہ ہیں ہمارا کل کا روشن پاکستان ہیں ہمارا مستقبل ہیں ہم کسی قیمت پر بھی اپنے مستقبل کو تاریک نہیں ہونے دیں گے مٹھی بھر شر پسند عناصر جو ہمارے خوابوں کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے کے مذموم عذائم کے ساتھ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر پاکستان کے سیکورٹی ادارے پولیس رینجرز اور پاک فوج نے پوری قوم کے ساتھ یکجا ہو کر ان دہشت گردوں کا مقابلہ سیسہ پلائی دیوارکی طرح مقابلہ کیا۔ طلباء نے ڈی ایس پی راجا فخر بشیر سے سوالات بھی کیے جن کے خوبصورت انداز میں جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی انجان بندہ آپ کو بلائے یا اپنے ساتھ لے جانے کے لیے کہے تو فوراً شور کر دیں اور ان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیں اور نہ ہی کسی اجنبی سے کوئی چیز لے کر کھائیں اس موقع پر ڈائریکٹر بلال یوسف وڑائچ ،صدر پریس کلب محمد خالدمیکن اور جنرل سیکرٹری ساجد مغل بھی انکے ہمراہ تھے ۔۔۔
The post طلباء کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے،راجہ فخر بشیر appeared first on JhelumGeo.com.