Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائی سکولوں میں یکم مارچ سے جماعت ششم سے نہم تک ڈبل شفٹ کا اجراء

$
0
0

ملک وال(نامہ نگار) حکومت پنجاب کی طرف سے ملکوال کے گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائی سکولوں میں یکم مارچ سے جماعت ششم سے نہم تک تمام کلاسز میں ڈبل شفٹ کا اجراء کر دیا گیا ہے تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب کی طرف سے سکولوں میں جگہ کم اور طلبا و طالبات کی تعداد زیادہ ہونے پر ملکوال کے دو سکولوں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ ایم بی بوائز ہائی سکول میں یکم اپریل سے صبح شام کلاسز کا اجراء کی منظوری دیدی گئی ہے جس کیمطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اورگورنمنٹ ایم بی بوائز ہائی سکول میں صبح کی کلاسز 7-30 بجے سے12 بجے تک اور ایوننگ شفٹ 12-30 سے 5 بجے شام تک کلاسز ہوں گی جن میں داخلہ کیلئے مہم بھی شروع کر دی گئی ہے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ہیڈ مسٹریس نے صحافیوں کو بتایا کہ کلاس پنجم اور ہشتم میں 85 فیصدسے زائد نمبر حاصل کرنے والی طالبات کو داخلہ پر ادارہ کی طرف سے خصوصی سکالر شپ دیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ صبح اور شام کی کلاسز کا داخلہ انگلش اور اردو میڈیم میں جماعت ششم سے نہم تک کیا جارہا ہے۔

The post گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائی سکولوں میں یکم مارچ سے جماعت ششم سے نہم تک ڈبل شفٹ کا اجراء appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles