پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس سے)ملکی مفاد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر رد الفساد کی مکمل حمایت کرنی چاہیے تاکہ ملک دشمن عنا صر کیفر کردارتک پہنچیں نسلی تعصب کے بیانوں سے دہشت گردوں کو تقویت ملے گی ملکی سلامتی کے لیے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک عرفان اعجاز مسلم لیگی رہنما آف کھیوڑہ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے معروف رہنما ملک عرفان اعجاز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سی پیک جیسے تاریخی منصوبے شروع کر کے ایک خوشحال پاکستان کے لیے عملی کام شروع کر دیا ہے۔جس کی وجہ سے ہمارا ازلی دشمن بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔لیکن ہمارے ملکی سلامتی کے ادارے اور حکومت ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔قومی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو سوچ سمجھ کر بیان دینے چاہیے ایسے بیان نہ دیں جن سے دہشت گردوں کو تقویت ملے۔ہماری بہادر افواج اور ملکی سلامتی کے تمام ادارے دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچاہیں گے۔تحصیل پنڈدادنخان کے تمام بنیادی مسائل سے اعلے قیادت آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر فوری اقدامات اٹھائے جا رئیے ہیں۔کھیوڑہ شہر میں پینے کے صاف پانی کے لیے دن رات کام جاری ہے اور مین سٹرک کا جو باقی حصہ رہ گیا ہے اس کا کام بھی بہت جلد شروع ہو جائے گا۔ہم نے جو وعدے عوام سے کیے تھے ان کے تکمیل کے لیے اپنی قیادت سے مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ہماری پوری کوشش ہے کہ کھیوڑہ کو ماڈل سٹی قرار دیا جائے
The post ملکی مفاد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر رد الفساد کی مکمل حمایت کرنی چاہیے appeared first on JhelumGeo.com.