Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم دو دفعہ زہر دینے کے باوجود کتا مر نہ سکا

$
0
0

جہلم (اصغر علی مرزا ) میونسپل کمیٹی جہلم کی حدود میں آوارہ کتوں نے ڈینگی اور کتے مار مہم کو چیلنج کر دیا دو دفعہ زہر دینے کے باوجود کتا مر نہ سکا بلکہ سینیٹیشن اور کتے مار مہم کا منہ چڑانے لگا عوام پریشان کتا روزانہ چوک میں کھڑا ہو کر ایک سوالیہ نشان بن گیا، تفصیلات کے مطابق مدینہ ہسپتال چوک میں ایک کتا جس سے عوام پریشان تھی حلقہ کے کونسلر ملک انعام الحق نے رانا اشفاق چیف سینٹری انسپکٹرکو فون کیا جس پر ڈینگی مہم کا عملہ چوک میں پہنچ گیا کتے کو زہر دیا گیا جس کے بعد وہ پھڑپھڑانے لگا جسے جامعہ اثریہ کے سامنے فلتھ ڈپو پھینک دیا گیا دو تین گھنٹے بعد بظاہر مردہ کتا واپس چوک میں آ کھڑا ہوا جس سے عوام پریشان ہو گئی بلدیہ عملہ نے بتایا کہ اس کتے کو پہلے بھی پولیس اسٹیشن کے قریب زہر دیا گیا تھا یہ پہلے بھی بچ گیا تھا، عوامی سماجی حلقوں اور چوک مدینہ ہسپتال کے دوکاندار پریشان ہیں کہ بلدیہ جہلم سے ایک کتا نہیں مارا جا رہا کہیں زہر بھی تو جعلی نہیں ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔تحقیقات کی جائے۔

The post جہلم دو دفعہ زہر دینے کے باوجود کتا مر نہ سکا appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles