جہلم(افتخار کاظمی)حکومت کا بار بار پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے،کیونکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے دور میں پس رہی ہے اور اوپر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے ہر چیز میں اضافہ ہو جائے گا جس کی وجہ سے غریب عوام جو پہلے ہی مہنگائی کے دور میں بڑی مشکل سے اپنا پیٹ پال رہی ہے وہیں پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے روزمرہ کی ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائیگا جس کا بوجھ صرف اور صرف غریب عوام پر ہوگا ،حکومت کو چاہیے کہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بم نہ گرائیں تاکہ غریب عوام بھی دو وقت کی روٹی آسانی سے کما سکیں اور کھا سکیں۔
The post حکومت کا بار بار پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے appeared first on JhelumGeo.com.