Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستانی فلم انڈسٹری کی ناکامی کی ایک وجہ غیر معیاری فلمیں ہیں،افتخار کاظمی

$
0
0

جہلم(محمدافضل بٹ)پاکستانی فلم انڈسٹری کی ناکامی کی ایک وجہ غیر معیاری فلمیں ہیں،افتخار کاظمی،ان خیالات کااظہار اداکار افتخار کاظمی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معیاری اور اچھی فلم کیلئے بجٹ کا بڑا ہونا ضروری نہیں نہ ہی بڑے بجٹ سے بڑی فلم بنتی ہے،بلکہ اچھی اور بڑی فلم کیلئے سٹوری کا مضبوط ہونا ضروری ہے آج سے تقریبا 20سے 25سال پہلے ہماری فلم انڈسٹری کا ایک نام اور مقام تھا اور بہت اچھا اور معیاری کام ہوتا تھا جس کی سب سے بڑی مثال یہی ہے کہ آج بھی پرانی فلموں کو شوق سے دیکھاجاتا ہے اور پرانے گانوں کو سنا جاتا ہے اُس وقت کم بجٹ میں معیاری فلمیں بنائی جاتی تھیں،یہی اس کے معیاری ہونے کا ثبوت ہے ،جبکہ کل کے مقابلے میں اول تو فلم انڈسٹری میں کام ہی نہیں ہو رہا دیکھنا کسی نے کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایک اچھی اورمعیاری فلم کیلئے سٹوری کا مضبوط ہونا اچھی ڈریکشن اور اچھی پرفارم ضروری ہے۔ان تین چیزوں سے ایک معیاری اور بڑی فلم بنتی ہے اور کہلاتی ہے ۔آج کے دور میں فلم انڈسٹری کی بجائے ہمارے پی ٹی وی سمیت پرائیویٹ چینل پر اچھا کام ہو رہا ہے اگر پاکستان فلم انڈسٹری کو بحال کرنا ہے تو معیاری کام کیا جائے تاکہ فلم بھی اچھی بنے اور اس کو فیملی کے ساتھ دیکھا جائے۔

The post پاکستانی فلم انڈسٹری کی ناکامی کی ایک وجہ غیر معیاری فلمیں ہیں،افتخار کاظمی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles