ملک وال(نامہ نگار) درران مزدوری پچیس سالہ مزدور کرنٹ لگنے سے جانبحق ،نعش پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے ورثاء کے حوالے کردی نوجوان کی ہلاکت کرنٹ لگنے کے باعث ہوئی ریسکیو حکام۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کھنانہ میں خانیوال کا رہائشی پچیس سالہ مزدور چھت پر زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا تعمیر ہونے والی دیواروں پر پانی سے چھڑکاؤ کر رہا تھا کہ انتہائی قریب سے گزرنے والے گیارہ ہزار وولٹیج کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر جانبحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122پر کال موصول ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیم ابتدائی طبی امداد کے لیے موقع پر پہنچی تو اس سے پہلے ہی نوجوان جان کی بازی ہار چکا تھا واقع کی اطلاع ملتے ہیں پولیس تھانہ ملک وال نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے لیا اورپوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ملک وال منتقل کر دیا۔ بعدازاں پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔۔۔
The post درران مزدوری پچیس سالہ مزدور کرنٹ لگنے سے جانبحق appeared first on JhelumGeo.com.