Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کاشتکاروں تک فصل ربیع و خریف کے متعلق جدید زرعی معلومات کی فراہمی

جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن راولپنڈی چوہدری محمد یوسف چہل نے ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں کے کاشتکاروں کے ساتھ زراعت کے معمولات پر خاصی بات چیت کرنے، انکے مسائل کو سننے، حل کرنے اورزراعت کے متعلق جدید تقاضوں پر مبنی تحقیقی معلومات کی فراہمی کے لئے کسانوں کے مختلف اجتماعات میں شرکت کی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جہلم ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ کی جانب سے کئے گئے اجتماعات کا بنیادی مقصد کاشتکاروں تک فصل ربیع و خریف کے متعلق جدید زرعی معلومات کی فراہمی اور حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ کسان دوست منصوبہ جات کے متعلق آگاہی تھا۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی نے کاشتکاروں کو بتایا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو 65000 روپے ربیع کیلئے اور25000 روپے خریف کیلئے جبکہ40000 روپے فی ایکڑ کے حساب سے بلا سود زرعی قرضہ جات LRMIS سنٹرز سے رجسٹریشن کے بعد فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کسان کارڈ کے اجراء کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے دفاتر میں رجسٹریشن جاری ہے اور عنقریب کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کیے جائیں گے جن کے ذریعے سے کسان زرعی سہولیات سے مستفیدہو سکیں گے۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی نے زرعی مشینری و دیگر زرعی منصوبہ جات پر بھی بات کی اور یقین دہانی کروائی کہ رواں سال کسانوں کے لئے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جہلم ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کے تدارک اور فصل پریوریا کھاد کے استعمال کے بارے میں کاشتکاروں کو جدید زرعی معلومات فراہم کیں۔

The post کاشتکاروں تک فصل ربیع و خریف کے متعلق جدید زرعی معلومات کی فراہمی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles