جہلم(عبدالغفوربٹ)اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک عجازنے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران اوگرا کی ہدایات کے مطابق حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 2گیس ری فلنگ ایجنسیوں کوسیل کرکے مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیاجبکہ متعدد دکانداروں کے مالکان کو وارننگ جاری کر دی ہے۔ اے سی سوہاو نے تحصیل کے علاقوں میں مختلف گیس ایجنسیوں کی چیکنگ کی تاہم ان میں سے 2گیس ایجنسیوں کے مالکان نے حکومت اور اوگرا کی طرف سے مقررہ معیار کے مطابق حفاظتی اقدامات نہیں کئے تھے جس سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے تھے، اسسٹنٹ کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ان گیس ایجنسیوں کوسیل کر دیا ۔ حفاظتی اقدامات میں پائے جانیوالے نقائص پر انہیں وارننگ جاری کر دی اور ہدایت کی کہ گیس ایجنسیوں کے حفاظتی اقدامات میں پائے جانیوالی خامیوں کو فوری دور کیا جائے۔ دریں اثناء سوہاوہ کے عوام نے اے سی سوہاوہ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
The post اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک عجازنے مختلف علاقوں میں چیکنگ appeared first on JhelumGeo.com.