جہلم(عبدالغفور بٹ) کسی بھی قوم میں علماء کرام اپنا مثبت کردار ادا کر کے عوام کو صحیح سمت چلا سکتے ہیں جبکہ جہلم کے علما نے قابل تعریف کام کیا ہے۔جس کے لئے انتظامیہ ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔دپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان ۔ کسی بھی قوم میں علماء کرام اپنا مثبت کردار ادا کر کے عوام کو صیحح سمت چلا سکتے ہیں جبکہ جہلم کے علما نے قابل تعریف کام کیا ہے۔جس کے لئے انتظامیہ ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار آج ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان ،ڈی پی او حسن اسد علوی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل راجہ محمد قاسم علی خان نے ضلع میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے علما کرام کی طرف سے ان کی خدمات پر تعریفی سرٹفیکٹس تقسیم کرنے کے بعد کیا اس موقع پر اے ڈی سی جی کاشف محمد علی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،چیئرمین وائس چیئرمین حاجی مرزا راشد ندیم جرال ،چوہدری مقبول حسین ،تاجروں کے نامور راہنماء شاہدرسول ڈار ،مولانا قاری محمد عمر فاروق،سید مسعود الحسن گیلانی،نوازش علی جعفر،مولانا غلام سرور نورانی،ڈی آئی او عثمان احمد سندھوکے علاوہ ضلع کے تمام علما کرام موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں جس طرح تمام علما کرام نے مل کر امن وامان کو برقرار رکھا وہ قابل ستائش ہے کیونکہ ضلع جہلم پرامن اور باشعور لوگوں کا علاقہ ہے جس میں معززین ضلع ،تاجروں اور علماکرام نے مل کر امن و امان کی اسی روایت کو برقرار رکھنا ہے۔
The post کسی بھی قوم میں علماء کرام اپنا مثبت کردار ادا کر کے عوام کو صحیح سمت چلا سکتے ہیں،ڈپٹی کمشنر appeared first on JhelumGeo.com.