پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس سے)ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیو ڑہ کے نیشنل بنک میں سا ت آٹھ ما ہ سے چھو ٹے نو ٹ کاروباری حضرات کو نہیں دیئے جا رہے جس کی وجہ سے عوام اور کا روباری حلقوں کو مشکلا ت کا سا منا کرنا پڑتا ہے ۔تفصیلات کے مطا بق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیو ڑہ جو کہ معدنی اور صنعتی شہر ہے بڑی انڈسٹریو ں کے علاوہ یہا ں جپسم ،نمک کے کا رخا نے بھی ہیں سا ت آٹھ ماہ سے نیشنل بنک کھیو ڑہ میں دس ،بیس ،پچا س اور سو روپے کے نو ٹ کا روباری حلقوں اور عا م عوام کو نہیں دیئے جا رہے کاروباری حلقے اور عوام چھو ٹی کیش کے لئے قر یبی شہر میں ذلیل وخوار ہو تے رہتے ہیں جب کھیو ڑہ کے عوام کو چھوٹی کیش نہیں دی جا تی تو اُن کو مجبورہو کر اپنی مد د آپ کے تحت اِردگرد کے علاقوں میں جا نا پڑتاہے جو کہ عدم تحفظ کے علاوہ ذہنی کو فت کا با عث ہے کا روباری حلقو ں نے تحصیل پر یس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان میں صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا کہ ہم نے لیبر کو تنخواہیں دینی ہو تی ہیں اور ہما ری اس مشکل کا ازالہ کیا جا ئے لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہو رہی عوامی سماجی اور تجا رتی حلقوں نے نیشنل بنک کے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ اِس مسلہ کا فوری حل نکالا جا ئے تا کہ کاروباری حلقوں کو مشکلا ت کا سا منا نہ کرنا پڑے ۔
The post کھیو ڑہ کے نیشنل بنک میں سا ت آٹھ ما ہ سے چھو ٹے نو ٹ نہیں دیے جارہے،عوامی حلقے appeared first on JhelumGeo.com.