ملک وال(نامہ نگار) نیوز لیک کے زریعہ سے ادراہ پر حملہ کیا گیا جس پر نہ تو ادارہ خاموش بیٹھے گا نہ ہی عوام خاموش رہے گی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے گوجرہ میں نزر محمد گوندل کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کی ریلی ایسے ماحول میں نکالی گئی ہے جب شوکت بسراء پر قاتلانہ حملہ کیا گیاجس میں ہمارے کارکن شہید ہوگئے ندیم چن نے کہا کہ پاناما لیکس والے حکمران جسٹس صاحب کے بیمار ہونے سے خوش ہیں مگر ان کا یوم حساب قریب آگیا ہے بلاول بھٹو زرداری میرا لیڈر ہے وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اسے قبول کریں گے اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے کہا کہ آج ہم عوام کے شکر گزار ہیں جو اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے پیپلز پارٹی آج بھی زندہ ہے اپوزیشن کے دور میں عوام نے ایک بڑی ریلی نکال کر پاناما لیکس زدہ حکمرانوں کو پیغام دے دیا ہے قبل ازیں ریلی کا انعقاد پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کے بھائی ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کی نیب کیس سے رہائی کی خوشی میں کیا گیا ۔ ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن اور سابق وفاقی وزیر نزر محمد گوندل ،سابق صوبائی وزیر حاجی افضل چن نے کی ۔ریلی سالم موٹر وے ا نٹر چینج سے گوجرہ تک نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شریک ہو کر سینکڑوں گاڑیوں کے قافلہ کی صورت میں شرکت کی ریلی کے راستے میں جگہ جگہ پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پھول نچھاور کر کے استقبال کیا ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر دیوان شمیم اختر ضلعی صدر ذوالفقار رانجھا،یوسی چیئرمین خالد محمود سیال ،ارشد للہ ،ارشد رانجھا،احمد بخش ذیلدارسمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔
The post نیوز لیک کے زریعہ سے ادراہ پر حملہ کیا گیا جس پر نہ تو ادارہ خاموش بیٹھے گا نہ ہی عوام ،ندیم افضل چن appeared first on JhelumGeo.com.