Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تہرے قتل میں ملوث خاتون سمیت پانچ ملزمان گرفتار

$
0
0

پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے)تہرے قتل میں ملوث خاتون سمیت پانچ ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق تھانہ چواسیدن شاہ کے تفتیشی راجہ اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ہفتہ قبل قصبہ ڈنڈوٹ میں قتل ہونے والے (ن)لیگی یوسی چیئرمین حافظ ماجدسمیت تین افراد کے ملوث ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ملزمان کے بیرون ملک فرار کی بھی اطلاعات تھیں مگر ڈی پی او چکوال منیر مسعود مارتھ کی سربراہی میں پولیس کی ٹیموں نے دن رات ایک کر کے انتہائی ٹیکنیکل اور جدید طریقے اپناتے ہوئے ڈرامائی انداز میں ملزمہ صغریٰ بی بی،راجہ نور محمد،راجہ ارسلان،ذیشان اور ذاکر علی کو گرفتار کر لیا ہے ۔سب انسپکٹر راجہ اسلم نے بتایا کہ گزشتہ دنوں جوتانہ اور سڈہانڈی کے قریب سے ملنے والی نامعلوم خاتون کی لاش امانتاً دفنا دی گئی تھی اسکی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فنگر پرنٹس کے پیش نظر تحقیقات جاری ہیں بہت جلد اسکی شناخت بھی ہو جائے گی۔

The post تہرے قتل میں ملوث خاتون سمیت پانچ ملزمان گرفتار appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles