جہلم(عبدالغفور بٹ) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پنجاب بھر کی طرح جہلم میں بھی ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا، ضلع بھر میں پتنگیں اور دھاتی ڈور کی فروخت پر پابندی ،اس سلسلہ میں پتنگ فروش اور پتنگ اڑانے والے شائقین کی پکڑ دھکڑ شروع،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی کی ہدایت پر ضلع بھر کے ایس ایچ اوزپولیس اسٹیشنز کو پتنگ اور دھاتی ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کا حکم دے دیا ۔پتنگ اڑانے والوں کے خلاف بھی قانون کی مطابق کاروائی کا حکم دیا گیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کو ہر صورت محفوظ رکھا جائے گا۔
The post ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن appeared first on JhelumGeo.com.