جہلم(محمداشتیاق پال)رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کے عوام دوست پراجیکٹ پینے کا صاف پانی ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اس سلسلہ میں رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم اور تنظیم الفلاح کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول(بوائز) بگا جہلم میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح طارق مغل چیرمین رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم، سماجی رضاکار عمر بٹ، سکول کمیٹی، سینئر صحافی اشتیاق پال، عرفان مغل اورسکول ہیڈ ماسٹر نے مل کر کیا، سکول کے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے طارق مغل اور عمر بٹ نے کہا کہ ہماراآپ بچوں کیلئے ایک پیغام ہے کہ ہم سب تعلیم کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کو بھی اپنا شعار بنائیں رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کا مقصد عوام کی صحت کا خیال رکھنا ہے جیسا کہ آپ لوگ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انسان کی بنیادی ضرورتوں میں پینے کا صاف اور صحتمند پانی سر فہرست ہے جس سے عوام اور معصوم بچے بالخصوص بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، اس موقعہ پر سکول ہیڈ ماسٹر نے رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم، عمر بٹ اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی بدولت آج سے ہمارے سکول کے بچوں کو بیماریوں سے بچانے میں دد ملے گی۔ اس موقعہ پرڈاکٹر محمدفاضل، آفتاب مغل، امجد محمود، عبدالغفور چوہان، و دیگر سماجی کارکنان بھی موجود تھے۔ رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم نے جہلم بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سلسہ جاری ہے جس کا مقصد عوام کو گردہ اور دیگر بیماریوں سے بچانے کیلئے سرگرم عمل ہے اس کے علاوہ سکولوں میں بورنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
The post رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کے عوام دوست پراجیکٹ پینے کا صاف پانی ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے appeared first on JhelumGeo.com.