جہلم(محمداشتیاق پال)جہلم شہر میں عوام کو بیماریوں سے نجات دلانے میں رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کا بڑا اہم کردار ہے، جس نے عوام کی صحت کے پیش نظر سکولوں اور پبلک مقامات پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر کے عوام کے دل جیت لئیے ہیں، پینے کے صاف پانی کی وجہ سے لوگوں میں بیماریوں پر بھی کافی حد تک کنٹرول ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار جہلم کی ممتاز سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت میاں نعیم بشیر نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے بتایا کہ جہلم اور سرائے عالمگیر میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی کافی تعداد تھی مجھے میرے دوست ڈاکٹر نے بتایا کہ پینے کے صاف اور صحتمند پانی نے ہیپاٹائٹس اور گردے کے عارضہ کو ختم تو نہیں کر دیا لیکن کم ضرور کر دیا ہے میری دعا ہے کہ رحمت ویلفےئرفاؤنڈیشن جہلم اس مشن کو جاری رکھے تاکہ آئیندہ آنے والی نسلوں کو بیماریوں سے بچایا جا سکے۔ میاں نعیم بشیر نے فلٹریشن پلانٹ کیلئے نقد50 ہزار روپے کا عطیہ بھی طارق مغل چیرمین کے حوالہ کیا۔
The post عوام کو بیماریوں سے نجات دلانے میں رحمت ویلیفئرفاؤنڈیشن جہلم کا بڑا اہم کردار ہے،نعیم بشیر appeared first on JhelumGeo.com.