Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کی زیر ا صدارت کمیٹی روم میں معذور افراد کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں اجلاس

$
0
0

جہلم(عبدالغفوربٹ)ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کی زیر ا صدارت کمیٹی روم میں معذور افراد کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے بلائینڈافراد کے فوکل پرسن محمّد آفتاب گل سے مسائل سن کر حل کروانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کے ان کی ریکروٹمنٹ کے سلسلے میں ہرگز سمجوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام ہالی سیٹس پر تعیناتی میریٹ کی بنیاد پر ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ تمام معذور افراد کی سند پر ان کی قابلیت اور اہلیت کا ذکر بھی کیاکریں تا کہ بہتر طریقے سے ان افراد کو کام کرنے کا موقع دیا جا سکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کے46 میں سے 31 سیٹس میرٹ کی بنیاد پر فل ہو چکی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے کہا کے باقی سیٹس پر جلد از جلد کام مکمل کر کے تعیناتی کریں ۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی کاشف علی، سی ای او ایجوکیشن انور فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرواجد رانا کے علاوہ معذور افراد کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

The post ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کی زیر ا صدارت کمیٹی روم میں معذور افراد کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں اجلاس appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles