Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

میرے خلاف درج ہونے والا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے،راجہ ولید

$
0
0

جہلم(محمد شہباز بٹ)محلہ طارق آباد کے رہائشی بچے سے بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد ملزم راجہ ولید سکنہ رومٹے تھانہ چوٹالہ نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ صدر میں زیر دفعہ 377/511کے تحت میرے خلاف درج ہونے والا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے ،میں شہریار کو جانتا تک نہیں تھا میرے ساتھ میرا دوست مبشر علی سکنہ مشین محلہ نمبر 3تھا جس نے کہا کہ کھڑی شریف دربار پر جانا ہے اور شہریار کو بھی ساتھ لے کر جانا ہے،میں نے کہا کہ مجھے دینہ میں کام ہے جہاں ٹائم لگ جائے گا ،شہریار نے کہا کہ مجھے دینہ میں اتار دیں اس نے میرے نمبر سے اپنے لواحقین کو فون کر کے بھی اطلاع دی ،ہم نے شہریار کو اس کے لواحقین کے حوالہ کیا ،میں اللہ پاک کا حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ ہم نے شہریار کے ساتھ کسی قسم کی بدفعلی یا کوشش نہیں کی ،مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے ۔

The post میرے خلاف درج ہونے والا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے،راجہ ولید appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles