Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مین بازار اور گردونواح میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ،محمدشہباز بٹ)میونسپل کمیٹی جہلم کے چیئرمین کی ہدایت پر مین بازار اور گردونواح میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،دوکانوں کے باہر اور سڑکوں کنارے رکھا گیا سامان اور ریڑھیاں قبضہ میں لے لی گئیں ،متعدد وکاندار ناراض ،عوامی سماجی ،شہری حلقوں اور خریداروں کا خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم حاجی مرزا راشد ندیم کی ہدایت پر ریلوے روڈ ،تحصیل روڈ،مشین محلہ روڈ،چوک اہلحدیث اور مین بازار میں تجاوزات کے خلاف انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالرحمن ڈار کی نگرانی میں آپریشن جاری ہے دوران آپریشن میونسپل کمیٹی کے عملہ نے حدود کی خلاف ورزی کر کے تجاوزات قائم کرنے اور دوکانوں کے باہر سامان رکھنے پر سامان قبضہ میں لے لیا گیا ہے جبکہ سڑکوں کے اوپر لگائی جانے والی غیر قانونی ریڑھیاں بھی قبضہ میں لے لی گئیں ہیں ،مختلف بازاروں میں تجاوزات آپریشن سے متعدد تاجر ناراض ہو گئے ہیں جبکہ اہلیان جہلم نے میونسپل کمیٹی جہلم کے چیئرمین اور تحصیل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے،میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی مرزا راشد ندیم نے اس موقع پر کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے اور ہم سب نے ملکر اسے سنوارنا اور عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے انشاء اللہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا۔

The post مین بازار اور گردونواح میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles