جہلم(عبدالغفور بٹ)دو سرکاری اساتذہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،سرکاری ملازمین نے پولنگ ایجنٹ بن بیٹھے تھے ،ڈی سی او نے کاروائی کا حکم دے دیا،ڈی سی او آفس کے مطابق ضلع جہلم میں تحصیل پنڈدادنخان کی یونین کونسل کندوال میں گورنمنٹ پرائمزی ٹیچر منظور قادر ایک سیاسی تنظیم کا پولنگ ایجنٹ بن کر بیٹھا ہوا تھا جب کہ ڈومیلی کی ایک یونین کونسل میں بھی خاتون گورنمنٹ ایلمینٹری ٹیچر منزہ بیگم بھی ایک سیاسی تنظیم کی پولنگ ایجنٹ بنی ہوئی تھی دونوں سرکاری ملازمین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ڈی سی اوجہلم نے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دے دیا۔
The post دو سرکاری اساتذہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے appeared first on جہلم جیو.