Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،ڈی ایس پی شاہد صدیق

$
0
0

جہلم(عبدالغفوربٹ،محمد شہباز بٹ)عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جبکہ عوام کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آیا جائے،شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ان خیالات کااظہار ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہد صدیق نے محافظ سکواڈ تمام سیکٹر ز کے اہلکاروں کو میٹنگ کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا،وکلاء ،صحافیوں اور عوامی سماجی شخصیات کی محافظ سکواڈ کے چند اہلکاروں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر ڈی ایس پی شاہد صدیق نے سخت برہمی کااظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ وردی اور اختیارات کا ناجائز استعمال محکمہ پولیس کے لیے بدنامی کا باعث بنتا ہے،چوروں ،ڈاکوؤں ،منشیات فروشوں ،قمار بازوں اور فحاشی کا دھندہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں لیکن شریف شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آیا جائے،اگر کسی کے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ ٹوٹی ہوئی ہے یا بغیر نمونہ ہے تو اسکے ساتھ گالی گلوچ کرنے کی بجائے وارننگ دی جائے ،گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے ،اپنی اپنی حدود سے تجاوز نہ کی جائے،محافظ سکواڈ کے اہلکار ایسے فرائض سرانجام دیں کہ لوگ ان کی تعریف بیان کریں ۔

The post عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،ڈی ایس پی شاہد صدیق appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles