Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈی پی اوجہلم کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ویلیفئر کے متعدد منصوبے شروع

$
0
0

جہلم(بیورورپورٹ)ڈی پی اوجہلم کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ویلیفئر کے متعدد منصوبے شروع،ڈی پی او آفس میں جدید طرز کا آئی ٹی سیل، پولیس لائن میں ملازمان کیلئے خوبصورت اور کشادہ ہال اور رہائشی بارکوں کے اندر پولیس ملازمین کے یونیفارم وغیرہ لٹکانے کیلئے الماریاں بنانے کا مرحلہ آخری مراحل میں پہنچ گیا،پولیس ملازمین کیلئے بروقت بیماریوں کی تشخیص اور علاج معالجہ کیلئے تمام ملازمان کا میڈیکل چیک اپ بھی شروع کروا دیاگیا،بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان کو ماہانہ بنیادوں پر انعامات دینے کا سلسلہ بھی بحال۔رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی نے پولیس ملازمین کی ویلیفئر اور فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دینا شروع کر دی ہے ،معلوم ہوا ہے کہ ڈی پی او حسن اسد علوی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ پولیس لائن میں تمام بارکوں کی ہر چھ ماہ بعد تزہین و آرائش کروائی جائے ،پولیس ملازمین کی ذہنی و جسمانی فٹنس کیلئے پولیس لائن میں ’جم ‘کو بھی فعال کر دیا گیا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین کیلئے پولیس لائن میں ایک خوبصورت ہال بھی بنایا جارہا ہے جس میں ٹیلی ویژن سمیت دیگر سہولیات بھی میسر ہوں گئی،ڈی پی اوجہلم نے میس کے انتظامات کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ،اس کے ساتھ ساتھ ڈی پی اوکے حکم پر پولیس لائن میں قائم رہائشی بارکوں کے اندر رہائش پذیر ملازمان کے یونیفارم اور کپڑے وغیرہ لٹکانے کیلئے الماریاں بنوائی جارہی ہیں ،مرحلہ وار پولیس ملازمین کا میڈیکل چیک اپ کروایا جارہا ہے تاکہ بروقت بیماریوں کی تشخیص اور علاج و معالجہ ہو سکے،علاوہ ازیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی پی او جہلم کے حکم پر ڈی پی او آفس میں جدید طرز کا آئی ٹی سیل بھی بنایا جارہا ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمان کو انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا سلسلہ بھی بحال کر دیاگیا ہے،چند روز قبل ڈی پی اوجہلم نے پروقار تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان میں اڑھائی لاکھ روپے نقدی اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے،یہ بھی معلوم ہے کہ اچھی کارکردگی کے حامل تین ٹریفک پولیس افسران کو ماہانہ بنیادوں پر نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے،ڈی پی اوجہلم نے عوام کی سہولت کیلئے ہر تھانہ میں پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو بطور ریسپشن آفیسر تعینات کیا ہے۔

The post ڈی پی اوجہلم کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ویلیفئر کے متعدد منصوبے شروع appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles