جہلم(عبدالغفور بٹ)راولپنڈی ڈویثرن باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا الیکشن مورخہ 27 جنوری 2017 ء بروز جمعتہ المبارک مقامی ہوٹل ایور گرین کینٹ میں منعقد ہوا جوزیر صدارت مرزا وسیم سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ باڈی ایسوسی ایشن منعقد کیاگیا،جس میں راولپنڈی ،اٹک اور ڈسٹرکٹ جہلم کے نمائندوں نے شرکت کی اور پہلے مجلس شوریٰ کے چھ ممبران کا انتخاب کیاگیا جس میں صابر حسین شاہ،حسنین بٹ،چوہدری عدنان،چوہدری انیل،عمران ڈار،عابد بٹ اٹک کا چناؤ کیا گیا اور پھر باڈی بلڈنگ کے سرپرست اعلیٰ محمد الیاس ،چیئرمین زاہد اختر آف میرا ضلعی صدر تحریک انصاف ضلع جہلم،نائب چیئرمین چوہدری تنویر حسین کونسلر آف دینہ،صدر ثاقب مغل راولپنڈی،سینئر نائب صدر مرزا وسیم آف جہلم،نائب صدر فرخ حمید آف گجر خان،نائب صدر چوہدری عدیل الطاف،نائب صدر شجاعت ابرار دینہ،نائب صدر عاصم بٹ اٹک،جنرل سیکرٹری محمد جاوید بٹ،جوائنٹ سیکرٹری دادو خان،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری وسیم راولپنڈی،خزانچی عارف محمود جہلم،سیکرٹری اطلاعات نشریات حسن بٹ کا چناؤ کیاگیا،اور اس کے بعد مقابلوں کا فیصلہ کیاگیا،مسٹر جہلم 2016،مسٹر چیمپئن 2016 اور راولپنڈی ڈویثرن 2016کے مقابلے 17فروری 2017کو جمعتہ المبارک کے دن زیر انتظار ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ہوں گے اور یہ مقابلے چھ رکنی کمیٹی کے تعاون سے ہوں گے،اس کے بعد ٹیم مسٹر پنجاب 2017کے لیے فیصلے کیلئے ناروال جائیگی پھر انشاء اللہ مسٹر پاکستان کے مقابلے کیلئے ٹیم فیصل آباد جائے گی اور اس اطلاع کے بارے میں جنرل سیکرٹری کی شرکت اور جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویثرن محمد جاوید بٹ نے بتایا کہ انشاء اللہ تعالیٰ ٹو مسٹر صاحبان کو انعام میں موٹرسائیکل دیں گے اور موثر نقد کیش بھی دیں گے۔
The post باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن راولپنڈی کا اہم اجلاس appeared first on JhelumGeo.com.