جہلم( عبدالغفور بٹ) آ ج بروز سوموارسہ پہر 4بجے ضلع جہلم کی تمام اساتذہ تنظیموں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت ہونے والے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے انعقاد یابائیکاٹ کے متعلق اہم فیصلہ کیا جائے گا۔پنجاب بھر کے اساتذہ ایک طویل مدت سے وفاق اور دیگر صوبوں کی طرز پر سکیل اپ گریڈیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں ،سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف بھی اساتذہ کئی مرتبہ احتجاج کر چکے ہیں اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے قیام پر بھی اساتذہ کو تحفظات ہیں ۔اساتذہ کے اس کئی مرتبہ کے احتجاج کے باوجود حکومت پنجاب نے سوائے جھوٹے وعدوں کے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔اس لیے پنجاب بھر کے اساتذہ کی طرح ضلع جہلم کے اساتذہ بھی پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے امتحانات کے متعلق کسی انتہائی اقدام پر مجبور ہوگئے ہیں۔
The post آ ج بروز سوموارسہ پہر 4بجے ضلع جہلم کی تمام اساتذہ تنظیموں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا appeared first on JhelumGeo.com.