Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

انشاء اللہ 2018 سے پہلے وکٹوریہ پل ن لیگ کے دورے اقتدار میں ضرور بنے گا،راجہ محسن

$
0
0

ؒ ؒ للِہ ( نور چغتائی سے )انشاء اللہ 2018 سے پہلے وکٹوریہ پل ن لیگ کے دورے اقتدار میں ضرور بنے گا میں اپنے حلقے کے مسائل کے حل کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہوں ڈھنگوال،ادووال،عثماں شریف اور قمر میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے پوری طرح کوشاں ہوں اور اس کے علاوہ کچی سڑکوں کی تعمیر اور سکول میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے ہر وقت ایم این اے راجہ مطلوب مہدی کے ساتھ رابطہ میں ہوں ان خیالات کا اظہار یوسی ہرن پور کے چیئرمین راجہ محسن کھوکھر نے کھیوڑہ میں وائس چیئرمین کھیوڑہ ملک شوکت حیات سے ملاقات کی اوران کو مبارک باد دی اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم میں ن لیگ راجہ مطلوب مہدی کی قیادت میں مزید مضبوط اور مستحکم بنائیں گے اور 2018 کے الیکشن میں ن لیگ انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی میں اپنی یونین کونسل کے ڈھنگوال،ادووال،عثماں شریف اور قمر میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے کوشش کر رہا ہوں اور اس کے علاوہ اپنی یونین کونسل میں سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اور کچی سڑکوں کی جلد تعمیر کی کوشش کر رہا ہوں اور انھوں نے کہا کہ میرے والد محروم نے مجھے خصوصی ہدایت کی تھی کہ عوام کی خدمت کرنے اور ان کے ہر دکھ درد بانٹنے کے علاوہ ان کے مسائل کے لیے ہر وقت کوشاں رہنا اور عوام کی خدمت عبادت سمجھ کے کرنا میرے خاندان نے بھی ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور اپنی یونین کونسل ہرن پور کی تعمیروترقی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے میں انشاء اللہ اپنے والد مرحوم کے نقش وقدم پر چلنے کی پوری طرح کوشش کر رہا ہوں اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما ملک مصطفی مٹھو اور ملک سعادت محمود اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

The post انشاء اللہ 2018 سے پہلے وکٹوریہ پل ن لیگ کے دورے اقتدار میں ضرور بنے گا،راجہ محسن appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles