Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈسٹرکٹ جہلم میں کسانوں کو بلا سودقرضوں کی فراہمی کے سلسلے میں رجسٹریشن100فیصد مکمل

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈسٹرکٹ جہلم میں کسانوں کو بلا سودقرضوں کی فراہمی کے سلسلے میں کی جانے والی رجسٹریشن100فیصد تک مکمل ہو چکی ہے اور جلداز جلد کسان اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے متعلقہ افسران کے اجلاس طلب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرا علی پنجاب میں محمّد شہباز شریف کی جانب سے جاری کردہ کسان پیکج میں بلا سود قرض کی فراہمی کسانوں کے لئے خوش آ ئین ثابت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے افسران کی دن رات محنت کی بدولت رجسٹریشن کا عمل100 فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے اور جلد رجسٹرڈ کسان اس پیکج سے مستفید ہو سکیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کے حکومت کی جانب سے کھاد پر دی جانے والی سبسڈی پر عمل درآمد کرنے کے لئے جہلم بھر کے افسران ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون کر رہیں اورکسانوں کے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ زراعت کی مثبت کوششیں جاری ہیں۔

The post ڈسٹرکٹ جہلم میں کسانوں کو بلا سودقرضوں کی فراہمی کے سلسلے میں رجسٹریشن100فیصد مکمل appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles