للِہ( نور چغتائی سے ) انتخابات دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کی تیاریاں شروع متعدد نئے چہرے میدان میں اترنے کیلئے پر تولنے لگے حلقہ پی پی ستائیس پنڈدادنخان سے معروف سیاسی شخصیت چوہدری اشرف عورہ نے اپنے بیٹے کو میدان میں اتارنے کیلئے صلاح مشورے شروع کردیے زرائع کے معروف بزرگ سیاسی راہنما چوہدری اشرف عورہ آف عبد اللہ پور نے آئندہ عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں حلقہ پی پی ستائیس پنڈدادنخان سے اپنے بیٹے معروف قانون دان چوہدری تبریز اشرف عورہ کو میدان میں اتارنے کیلئے صلاح مشورے شروع کردئیے ہیں چوہدری اشرف عورہ کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کی سیاسی حوالہ سے بے پناہ قربانیاں ہیں لہذا صوبائی سطح پر الیکشن لڑنا ان کا حق ہے چوہدری تبریز اشرف عورہ کا رابطہ کرنے پر کہنا تھا کہ پنڈدادنخان کی عوام سب کو آزما چکے ہیں کسی بھی صوبائی ممبر نے جیتنے کے بعد پنڈدادنخان کو کچھ نہیں دیا لہذا اگر اہلیان علاقہ نے اعتماد کا اظہار کیا اور موقع دیا تو الیکشن میں بھرپور حصہ لوں گا اور الیکشن جیت کر پنڈادنخان کی قمست بدل دوں گا
The post چوہدری اشرف عورہ نے اپنے بیٹے چوہدری تبریز اشرف عورہ کو میدان میں اتارنے کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیے appeared first on JhelumGeo.com.